ابنا: مجلس وحدت مسلمیں پاکستان کے سینئر رہنما علامہ مرزا یوسف حسین نے پرامن احتجاجیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں شریک افراد گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف امریکی قونصل خانے میں اپنا احتجاجی مراسلہ پیش کرنا چاہتے تھے جن پر فائرنگ کی گئی –انہوں نے پولیس فائرنگ میں ایک کارکن کی شہادت پر کل پاکستان بھر میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا –واضح رہے کہ کراچی میں گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف لبیک یا رسول ا۔۔۔ۖ کی ریلی پر امریکی قونصلٹ کی حفاظت پر مامور امریکی اور پاکستانی گارڈز کی فائرنگ میں ایک احتجاجی شہید اور 8 دیگر زخمی ہوگئے –............../169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348317
کراچی میں پرامن احتجاجیوں پر پاکستانی اور امریکی فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمیں پاکستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا-